وفاقی وزارتوں اور اداروں نے 3 لاکھ 64 ہزار سے زائد شکایات حل کیں

وفاقی وزارتوں اور اداروں نے 3 لاکھ 64 ہزار سے زائد شکایات حل کیں

اسلام آباد: سندھ حکومت شہریوں کی شکایات حل کرنے میں سب سے پیچھے ہے، سندھ کے صوبائی محکمے اب تک صرف 30 فیصد شکایات حل کر سکے ہیں جب کہ سندھ میں وفاقی اداروں نے 84 فیصد شکایات حل کیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پاکستان بھر میں زیر التوا شکایات کی تعداد 37 ہزار 574 ہیں جن میں میں سے 32 ہزار زیر التوا شکایات صرف سندھ حکومت کی ہیں، سندھ میں سب سے زیادہ شکایات پولیس، پینے کے پانی اور نکاسی کے حوالے سے آئیں۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صوبائی محکموں کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے عدم تعاون کا نقصان عام شہریوں کو ہو رہا ہے۔
وزیراعظم نے سندھ کے چیف سیکریٹری کو خط لکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان مربوط حکمت عملی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس کراچی ایئرپورٹ پر مزید حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں

کورونا وائرس کراچی ایئرپورٹ پر مزید حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں

کرا چی: اس حوالے سے چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان کا کہنا ہے کہ سی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے