مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو نااہل و نالائق قرار دے دیا ہے جس سے ہم اتفاق کرتے ہیں

مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو نااہل و نالائق قرار دے دیا ہے جس سے ہم اتفاق کرتے ہیں

لاہور: اس بات کا علم ہونے کے بعد کہ عالمی بینک کی یہ رپورٹ مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کے بارے میں تھی انہوں نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ ہے نالائق و نااہل حکومت کی اصل کارکردگی‘
اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے عالمی بینک کی رپورٹ منسلک کی تھی تاہم جب انہیں بتایا گیا کہ یہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی کے بارے میں ہے تو انہوں نے اسے ڈیلیٹ کردیا۔
مذکورہ ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے امور معاشیات حماد اظہر نے لکھا کہ ’مریم نواز سمجھتی ہیں کہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے سے ان کی پارٹی پر سے معاشی بد انتظامی اور بدعنوانی کے دھبے دور ہوجائیں گے‘۔
ہم مک مکا دور میں دن کی روشنی میں کی جانے والی ڈکیتی کو سامنے لاتے رہیں گے‘۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی بینک کی رپورٹ مسلم لیگ (ن) کے 3 سالہ دورِ حکومت کے بارے میں ہے۔
’اس طرح مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو نااہل و نالائق قرار دے دیا ہے جس سے ہم اتفاق کرتے ہیں‘

یہ بھی پڑھیں

چین کی جانب سے میڈیکل آلات، فیس ماسک اور حفاظتی کٹس آج لاہور پہنچیں گی

چین کی جانب سے میڈیکل آلات، فیس ماسک اور حفاظتی کٹس آج لاہور پہنچیں گی

لاہور: کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں چین کی جانب سے امدادی سامان آنے کا سلسلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے