تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سو افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ

تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سو افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ

ٹریپولی: یہ واقعہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے 120 کلومیٹر یا 75 میل کے فاصلے پر کھلے سمندر میں پیش آیا، جس پر ریسکیو عملے نے کشتیوں میں سوار نصب افراد کو بچا لیا جبکہ دیگر لاپتہ ہوگئے

اقوام متحدہ نے اتنی زیادہ ہلاکتوں کو بحیرہ روم میں اس سال کا سب سے بڑا المیہ قرار دیا ہے۔ جبکہ ریسکیو کیے گئے تارکین وطن کو لیبیا میں قائم ایک حراستی کیمپ میں رکھا گیا ہے۔
یورپ جانے کی خواہش لیے ہر سال سینکڑوں تارکین وطن اسی طرح سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوجاتے ہیں، حال ہی میں ترکی کے مغربی ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 13 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

واشنگٹن: ٹرمپ نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر سیاہ فاموں کی جانب سے احتجاج اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے