امریکا نے پاکستان کے ایف 16طیاروں کیلئے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کردیا

امریکا نے پاکستان کے ایف 16طیاروں کیلئے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کردیا

واشنگٹن: تکنیکی سپورٹ کا اعلان امریکا کی دفاعی سیکیورٹی کو آپریشن ایجنسی نے کیا، تکنیکی سپورٹ فراہم کرنے کی منظوری محکمہ خارجہ نےدی

ڈی ایس سی اے کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کو فائدہ ہوگا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق فیصلے سے برصغیر میں طاقت کا توازن نہیں بگڑے گا۔
گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پر تھے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان بھارت کے مابین ثالثی کی پیش کش کی۔
صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ عمران خان اور میں دونوں نئے لیڈرز ہیں، مسئلہ کشمیر پر دونوں لیڈرز بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں، کشمیر اور افغانستان کا مسئلہ حل ہوگا تو پورے خطے میں خوش حالی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

واشنگٹن: ٹرمپ نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر سیاہ فاموں کی جانب سے احتجاج اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے