سب سے زیادہ بارش صدر کے علاقے میں 4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

سب سے زیادہ بارش صدر کے علاقے میں 4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

کراچی: بارش کے باعث موسم خوشگوار ہونے سے لوگوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے اور لوگوں نے ابرِرحمت برسنے پر خدا کا شکرادا کیا

صدر، کلفٹن، ڈیفنس، گلشنِ اقبال، ایف بی ایریا، نارتھ کراچی، پی ای سی ایچ ایس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش صدر کے علاقے میں 4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جب کہ پہلوان گوٹھ، فیصل بیس اور مسرور بیس پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع ابر آلودرہنے اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل کے دوران کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں تیز ہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی تھی۔
پیر اورمنگل کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث کراچی، ٹھٹھہ اور حیدرآباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے

یہ بھی پڑھیں

طیارہ حادثہ ، ایئرٹریفک کنٹرولر شامل تفتیش

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے، ڈیوٹی پر موجود …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے