ماہرہ خان کو ہیروئن کی بجائے بچوں کی ماں کا کردار کرنا چاہیے

 سینئر اداکار فردوس جمال نے اداکارہ ماہرہ خان کو فلموں میں ماں کا کردار ادا کرنے کا مشورہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فردوس جمال نےایک نجی چینل کے معروف شو میں کہا کہ وہ اچھی اداکارہ نہیں ہیں، اُن کا چہرہ ماڈلنگ کے لیے اچھا ہے لیکن  اُن کی عمر اب زیادہ ہو گئی ہے۔

فردوس جمال نے کہا کہ ان کے لیے میرا مشورہ ہے کہ اُنہیں فلموں میں ہیروئن کی بجائے دو بچوں کی ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

فردوس جمال نے کہا کہ اداکارہ مہوش حیات، ماہرہ خان سے کئی زیادہ اچھی اداکارہ ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی نئی فلم ’سپر اسٹار‘ اس بڑی عید پر ریلیز کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ کے وکیل نے بتایا کہ نوازاں الدین کو ای میل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے