یہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے

کراچی :ظلم کی حکومت زیادہ عرصہ نہیں چلے گی لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ظالم حکمرانوں کے سامنے خاموش نہ ہوں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو کراچی کی ضرورت نہیں ہے، وہ صرف جی ٹی روڈ کی سیاست کرتے ہیں۔ وزیراعظم کراچی میں بزنس والوں سے ملاقات کرنے آتے ہیں۔ جو بھی وزیراعظم آیا اس کی توجہ صرف پنجاب پر ہوتی ہے۔

پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ چھوٹے صوبے والے احساس کمتری میں مبتلا ہورہے ہیں۔ مہنگائی کا طوفان سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ یہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ اس حکومت کے قول و فعل میں فرق ہے۔ ان کی جھوٹی شان و شوکت ختم کی جائے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے کے بعد کیا شہر میں بجلی آگئی؟ کیا پانی کا مسئلہ حل ہوگیا؟ ظلم کی حکومت زیادہ عرصہ نہیں چلے گی۔ لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ظالم حکمرانوں کے سامنے خاموش نہ ہوں۔

پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگ اپنے لیئے کھڑے ہوگئے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اٹھارہویں ترمیم میں مزید آئینی ترامیم ہونی چاہیے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا لوگوں نے ثابت کردیا ہے کہ مستقبل کی یہی سیاسی جماعت ہے۔ تمام زبانیں بولنے والے لوگ ہمارے جلسے میں شریک ہوئے تھے۔ حیدرآباد جلسے کے بعد یہ تاریخُ کا بڑا جلسہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کیس میں پیسے کی لین دین کا کوئی الزام نہیں ہے۔ میرے جاننے والوں یہ میرے رشتہ داروں کا کوئی کیس نکالتے تو پتہ چلتا۔ میرے لیے شرمندگی کی بات ہے جو آج میرے ساتھ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پٹرول نایاب ہوگیا

قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پٹرول نایاب ہوگیا

کراچی: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے