اگر احتجاج جرم ہے تو عمران خان پوری قوم کے خلاف پرچہ کٹوائیں

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے پنجاب میں پرامن مظاہرین کے خلاف مقدمات کے اندراج پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر احتجاج جرم ہے تو عمران خان پوری قوم کے خلاف پرچہ کٹوائیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدرکا کہنا تھا کہ عمران خان نے احتجاج کے لئے کنٹینر دینے کا اعلان کیا تھا اور آج احتجاج پر مقدمات درج ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پی پی سینٹرل پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کے خلاف ایف آئی آر قابل مذمت ہے۔ پی ٹی آئی کی فاشسٹ حکومت نے پنجاب میں اپوزیشن کے 58 افراد کو احتجاج کرنے کی پاداش میں مقدمے میں نامزد کیا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نے احتجاج کرنے کے “جرم” میں مجموعی طور پر لاہور میں دوہزار افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے ہیں۔

شیری رحمان خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب! پولیس کو سیاست میں استعمال کرنے سے آپ کی حکومت نہیں بچ سکتی۔ پرامن مظاہرین پر مقدمات سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان عوامی احتجاج سے خوف کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کی مالی کفایت شعاری پالیسی

وفاقی حکومت کی مالی کفایت شعاری پالیسی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی کفایت شعاری پالیسی کے تحت رواں مالی سال2019-20 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے