واحد ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم صرف 38رنز پر ڈھیر

لارڈز: میزبان ٹیم نے 143رنز سے کامیابی سمیٹ کر سیریز اپنے نام کر لی۔

لارڈز میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے اور واحد ٹیسٹ میچ میںانگلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم صرف 38رنز پر ڈھیر ہو گئی

انگلینڈ اپنی دوسری نامکمل اننگز 303 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو آئرلینڈ کو ان کی اننگز کی بساط لپیٹنے میں زیادہ دیر نہ لگی اور انگلش ٹیم اسکور میں مزید کسی اضافے کے بغیر ہی پویلین لوٹ گئی۔

انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 303رنز بنانے میں کامیاب رہی اور آئرلینڈ کو میچ میں فتح کے لیے 182رنز کا نسبتاً آسان ہدف دیا۔

آئرلینڈ کی جانب سے ایڈیئر اور تھامسن نے تین، تین جبکہ رینکن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کا تعاقب آئرلینڈ کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھا اور 11 کے مجموعے پر ان کی پہلی وکٹ گری جو پوری اننگز کی سب سے بڑی شراکت ثابت ہوئی۔

آئرلینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز کے 16ویں اوور میں صرف 38رنز پر ڈھیر ہو گئی اور یوں انگلینڈ نے میچ میں 143رنز سے کامیابی حاصل کر لی اور میچ تیسرے دن کھانے کے وقفے سے قبل ہی اختتام پذیر ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں

قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر بنگلادیشی ٹیم کی کوچنگ کے حصول میں ناکام

قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر بنگلادیشی ٹیم کی کوچنگ کے حصول میں ناکام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو نئی ملازمت کے سلسلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے