انسٹاگرام پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ستارے

انسٹاگرام پر سال 2019 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ستاروں کی فہرست جاری۔

نمبر ون پر امریکی ٹی وی ریئلٹی شو اسٹار کایلی جینر ہیں جو ایک پوسٹ یا تصویر انسٹا پر مداحوں سے شیئر کرنے کے 1266000 ڈالر کماتی ہیں، جو کہ 20 کروڑ 41 لاکھ، 42 ہزار 500 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

کایلی جینر کو انسٹاگرام پر 14 کروڑ 10 لاکھ صارفین فالو کررہے ہیں۔

پریانکا چوپڑا 19ویں نمبر پر ہیں، جن کے اکاؤنٹ کو 4 کروڑ 33 لاکھ صارفین فالو کررہے ہیں۔

پریانکا چوپڑا جہاں ایک بولی وڈ فلم کا موازا تقریباً 11 سے 12 کروڑ کے درمیان لیتی ہیں، وہیں وہ سوشل میڈیا پر تشہیر کے بھی کروڑوں روپے وصول کرتی ہیں۔

پریانکا چوپڑا فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تشہیری پوسٹ یا تصویر لگانے کے 271000 ڈالر حاصل کرتی ہیں جو 4 کروڑ 36 لاکھ 98 ہزار 750 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

ویرات کوہلی اس فہرست میں 23ویں پوزیشن پر ہیں جو ایک پوسٹ کے 196000 ڈالر (3 کروڑ 16 لاکھ 5 ہزار پاکستانی روپے) کماتے ہیں۔ ویرات کوہلی کو انسٹاگرام پر 3 کروڑ 82 لاکھ افراد فالو کررہے ہیں۔

انسٹاگرام کی اس فہرست میں امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے، گلوکارہ ٹیلر سوفٹ، ریئلٹی شو اسٹار کم کارڈاشین اور کینڈل جینر اور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا نے بھارت اور پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی سالانہ بنیاد پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے