سوناکشی سنہا نے اپنی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھا دیا

بولی وڈ: دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے پہلی مرتبہ اپنی ذاتی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھایا اور بتایا کہ وہ اہم شخصیت سے محبت کر چکی ہیں۔

دبنگ گرل کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کسی سے محبت ہوجاتی ہے اور وہ ان کا بوائے فرینڈ انہیں دھوکا دیتا ہے تو وہ زندہ رہنا نہیں چاہیں گی۔

سوناکشی سنہا نے اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں شوبز کی ہی ایک اہم شخصیت کے ساتھ تعلقات میں رہی ہیں اور ان دونوں کے درمیان اچھے تعلقات تھے۔

اگرچہ سوناکشی نے اعتراف کیا کہ ان کے شوبز کے اشخاص سے تعلقات رہے ہیں تاہم انہوں نے کسی کا نام لینے سے گریز کیا۔

گفتگو کے دوران سوناکشی نے انکشاف کیا کہ ان کے والدین چاہتے ہیں کہ وہ جلد سے جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔ بولی وڈ میں کوئی ایسا اسشیل لڑکا نہیں جس سے میں شادی کروں ۔

دبنگ گرل سوناکشی اپنی آنے والی کامیڈی ایکشن فلم ’خاندانی شفا خانہ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں وہ پہلی مرتبہ منفرد بولڈ کردار میں نظر آئیں گی۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

اس بار یہ 'فزیکل' کے بجائے 'ورچوئل'

اس بار یہ ‘فزیکل’ کے بجائے ‘ورچوئل’

اس بار یہ ‘فزیکل’ کے بجائے ‘ورچوئل’ ہوگا یعنی باقاعدہ طور پر اس کا انعقاد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے