مفتاح اسمٰعیل کی درخواست پر یکم اگست تک عبوری ضمانت منظور

مفتاح اسمٰعیل کی درخواست پر یکم اگست تک عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: ویڈیو لنک تنازع سے متعلق درج کروائی گئی ایف آئی آر میں جج ارشد ملک نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پرانے واقف کار میاں طارق نے خفیہ طور پر ان کی ’غیر اخلاقی‘ ویڈیو اس وقت بنائی جب وہ ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج ملتان تھے اور اسے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے افراد کو فروخت کردیا

مزید الزام عائد کیا کہ ناصر جنجوعہ، ناصر بٹ، خرم یوسف، اور مہر غلام جیلانی پر مشتمل گروہ نے ان پر میاں نواز شریف کی مدد کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔
ارشد ملک کے مطابق ملتان کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے خوف سے انہوں نے رواں برس 6 اپریل کو جاتی عمرہ میں نواز شریف اور یکم جون کو حسین نواز سے سے ملاقات کی، ان اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔
درخواست سننے کے بعد بینچ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو نوٹس بھیجتے ہوئے سماعت 30 جولائی تک ملتوی کرنے کے ساتھ 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ناصر جنجنوعہ کی درخواست منظور کرلی۔
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کی درخواست پر یکم اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی اس کے ساتھ نیب سے جواب بھی طلب کرلیا۔
درخواست میں مفتاح اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ ’کوئی نیا ثبوت یا نئی تحقیقات اور نیب انکوائری میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کے باجود نیب نے 15 جولائی کو درخواست گزار کو طلب کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ایل این جی معاہدے کے وقت وہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے نان ایگزیکٹو چیئرمین کے طور پر کام کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

اسلام آباد: چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے