کئی فلموں میں عریاں لباس کی وجہ سے آئٹم سانگ کرنے سے انکار کیا، سارہ خان

کراچی:

پاکستانی اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ مجھے کئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئیں لیکن نامناسب لباس کی وجہ سے انکار کردیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں سارہ علی خان نے کہا کہ مجھے کئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی اور آئٹم سانگ میں نامناسب لباس کی وجہ سے میں نے آئٹم سانگ کرنے سے انکار کردیا۔ کیوں کہ پہلی بات یہ ہے کہ کسی بھی فلم میں آئٹم سانگ کا ہونا ضروری نہیں ہے۔ پاکستانی فلم انڈسٹری آئٹم سانگ کے بغیر بھی مزید بہتری کی جانب بڑھ سکتی ہے۔

سارہ علی خان نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ آئٹم سانگ کے بغیر فلم باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کرسکتی، میں اس بات کی مکمل طور پر مخالفت کرتی ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی فلم کو کامیاب بنانے میں اچھے اداکار، ہدایتکار اور فلم کا بہترین اسکرپٹ ہونا معنی رکھتا ہے۔

کہیں آپ کے بچے بھی موبائل یا ٹیبلٹ کا استعمال تو نہیں کرتے؟

یہ بھی پڑھیں

معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی مختصر فلم ریلیز

کراچی : طیارہ حادثے کا شکار ماڈل زارا عابد کی زندگی کی پہلی اور آخری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے