ایف بی آر کے سامنے غلط اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ بے نقاب

ایف بی آر کے سامنے غلط اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ بے نقاب

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز کے ایف بی آر کے سامنے غلط اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ بے نقاب کرنے کا انکشاف کیا ہے

حمزہ شہباز کے بنک اکاونٹس اور فیڈرل بورڈ آف رینیو سے حاصل کردہ 11 سالہ ریکارڈ کے مطابق بلیک منی کو چھپانے کیلئے ایف بی آر میں انکم زیادہ ظاہر کی گئی۔
نیب رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز نے میسرز یونی ٹاس سٹیل اور گڈ نیچر ٹریڈرز نامی دو کمپنیاں اپنے چار ملازمین کے نام پر بنائیں۔
رپورٹ میں سید طاہر نقوی، ندیم سعید، علی احمد خان اور ناصر احمد گل کو حمزہ شہباز کا بے نامی دار قرار دیا گیا ہے،ان کمپنیوں سے قریباً 5 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔
رقوم علی احمد خان کے اکاؤنٹ سے کمپنی کے اکاؤنٹ میں اور پھر حمزہ کے اکاؤنٹ میں متقل ہوئیں، حمزہ شہباز کے بے نامی دار ملازمین بھی نیب کا سامنا کرنے سے کترا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

چین کی جانب سے میڈیکل آلات، فیس ماسک اور حفاظتی کٹس آج لاہور پہنچیں گی

چین کی جانب سے میڈیکل آلات، فیس ماسک اور حفاظتی کٹس آج لاہور پہنچیں گی

لاہور: کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں چین کی جانب سے امدادی سامان آنے کا سلسلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے