لاکھوں روپے کے چالان کرنے کی دھن میں مصروف ٹریفک پولیس اہلکار آپے سے باہر

لاکھوں روپے کے چالان کرنے کی دھن میں مصروف ٹریفک پولیس اہلکار آپے سے باہر

کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار نے موٹرسائیکل سوار شہری کا چالان کرنے کے دوران اسے تھپڑ مار دیا تھا آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے تفصیلات طلب

ٹریفک پولیس اہلکار اے ایس آئی محمد اشرف اعوان کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے اور شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ معطل ٹریفک پولیس اہلکاراکبرروڈ ٹریفک سیکشن میں تعینات تھا۔
پریڈی کے علاقے میں ٹریفک اہلکار نے موٹرسائیکل سوار کا چالان کرتے ہوئے اسے تھپڑ مار دیا تھا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر شہریوں کا سخت ردعمل سامنے آیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کے چالان کرنے کی دھن میں مصروف ٹریفک پولیس اہلکار آپے سے باہر ہوگئے ہیں

یہ بھی پڑھیں

قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پٹرول نایاب ہوگیا

قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پٹرول نایاب ہوگیا

کراچی: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے