ورکرز ویلفیئر فنڈ کی تقسیم سے متعلق درخواست پرسماعت

ورکرز ویلفیئر فنڈ کی تقسیم سے متعلق درخواست پرسماعت

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ میں سماعت کے دوران وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو ابھی تک پورے فنڈز نہیں دیے گئے، کے پی کو بھی 2018 کا فنڈ نہیں ملا

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ موت ، اسکالرشپ اور شادی پرتوفنڈ فوری دینے چاہییں، جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت اس مسئلے کو حل کرائے۔
وکیل سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ کو 2014 سے فنڈز ملے ہی نہیں، سندھ حکومت اپنے طور پر فنڈ اکٹھے کرکے تقسیم کررہی ہے، اب تک 28 کروڑ20 لاکھ ویلفیئرفنڈ میں دیے گئے۔
درخواست گزار نے کہا کہ ورکرزویلفیئر فنڈ کاحشر بھی ای او بی آئی جیسا ہونے جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے 48 ارب جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
درخواست گزار کے مطابق ورکرز ویلفیئربورڈ سیاسی بنیادوں پرتشکیل دیا جاتا ہے، عدم ادائیگیوں کے باعث طلبا کو ڈگریاں نہیں دی گئی، جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ ہم مائیکرو مینجمنٹ میں نہیں پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں صفر اعشاریہ 50 فیصد اضافہ کردیا

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں صفر اعشاریہ 50 فیصد اضافہ کردیا

اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے