بہت سی عورتیں دوسری خواتین کا گھر برباد کرنا کارنامہ سمجھتی ہیں، فاطمہ آفندی

بہت سی عورتیں دوسری خواتین کا گھر برباد کرنا کارنامہ سمجھتی ہیں، فاطمہ آفندی

کراچی:

معروف ڈرامہ اداکارہ فاطمہ آفندی کا کہنا ہے کہ بہت سی خواتین ایسی بھی ہیں جوکہ دوسری شادی شدہ خواتین کا گھر برباد کرنے کو اپنا کارنامہ سمجھتی ہیں۔

فاطمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں حال ہی میں سامنے آنے والے محسن عباس حیدر اور اُن کی اہلیہ کے جھگڑے کے حوالے سے کہا کہ صرف مرد ہی نہیں بلکہ خواتین کو بھی جوابدہ ہونے کی ضرورت ہے۔ اب خواتین شادی شدہ مرد کو تلاش کرتی ہیں۔ یہ دنیا کہاں پہنچ چکی ہے۔

فاطمہ آفندی نے کہا کہ میں ایسے معاملات میں ہمیشہ خاموش رہتی ہوں لیکن اب مجھے کہنے کی ضرورت ہے کیوں کہ عوامی شخصیت ہونے کے ناطے لوگ مجھے اور میرے شوہر کو جانتے ہیں۔ میرے شوہر (کنور ارسلان) اکثر بتاتے ہیں کہ کام کے مقام پر خواتین خود آگے بڑھ کر ان کو لبھاتی ہیں اور فون نمبر کے تبادلے کا کہتی ہیں یہ پتا ہونے کے باوجود بھی کہ یہ شخص ناصرف شادی شدہ بلکہ بچوں کا باپ ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ شوہر نے مجھے سوشل میڈیا پر خواتین کے میسجز بھی دکھائے۔ ایک روز انہوں نے غصے میں خاتون سے کہہ بھی دیا کہ کیا آپ کو پتا نہیں ہے کہ میں شادی شدہ ہوں جس پر خاتون نے جواب دیا کہ مجھے پتا ہے لیکن یہ باتیں معنی نہیں رکھتیں۔

فاطمہ نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر خواتین کے بہت سے گروپ کا حصہ ہونے کی وجہ سے روز خواتین کی کہانیاں سننے کو ملتی ہیں جو اس پریشانی سے گزر رہی ہوتی ہیں۔ان خواتین نے بتایا کہ وہ دوسری خواتین کی وجہ سے پریشانی کی شکار ہیں جو اُن کے شوہروں کو لبھا کر گھر برباد کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

فاطمہ آفندی نے یہ بھی کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ آج کل خواتین دوسری شادی شدہ خواتین کا گھر برباد کرنے کو کارنامہ سمجھتی ہیں خصوصاً ان کا جن کو وہ جانتی ہیں۔ یہ سلسلہ اب رکنا چاہئے۔

افغان طالبان دورےکی دعوت ملی تووزیراعظم عمران خان سےبھی ملیں

یہ بھی پڑھیں

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ کے وکیل نے بتایا کہ نوازاں الدین کو ای میل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے