بلوچستان بلڈ بینک کے قیام کو انقلابی اقدام قرار

کوئٹہ: صوبائی وزراء، سیاسی و سماجی شخصیات نے بلوچستان بلڈ بینک کے قیام کو انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے

بلوچستان بلڈ بینک نہ صرف ایک فلاحی ادارہ ہے بلکہ یہ قومی ورثے کی حیثیت رکھتا ہے جس کی دیکھ بھال معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے ، صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ،
بلوچستان بلڈ بینک کوئٹہ کے عوام کے لئے ایک ایسا تحفہ ہے جس سے نہ صرف کوئٹہ بلکہ پورے صوبے کے عوام مستفید ہوں گے۔
بلوچستان بلڈ بینک کا باقاعدہ افتتاح کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سماجی بہبود ، نان فارمل ایجوکیشن و انسانی حقوق میر اسد بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم نے انسانیت کی خدمت کوسامنے رکھ کر ایک عظیم مقصد کیلئے بلوچستان بلڈ بینک کا سنگ بنیاد رکھا تھا کہ اس میں انسانیت کی خدمت ہوگی اور الحمد اللہ آج میر نصیب اللہ مری اور سیکرٹری صحت کے ہمراہ بلوچستان بلڈ بینک کا افتتاح کر کے دلی مسرت محسوس کررہا ہوں۔
صوبائی سیکرٹری صحت حافظ عبدالماجد نے کہا کہ جس قدر ممکن ہوگا بلوچستان بلڈ بینک کو سپورٹ کرینگے محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی یہ اولین کوشش ہے کہ وہ عوام کو صحت کی یکسر سہولیات فراہم کرے بلوچستان بلڈ بینک ایک مثالی ادارہ ہوگا جہاں انسانیت کی خدمت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

شہریوں کا ناک اورمنہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا گیا

شہریوں کا ناک اورمنہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا گیا

کوئٹہ: حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہریوں کا ناک اورمنہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے