موسلادھار بارش سے شہر کی شاہراہوں پر پانی جمع

موسلادھار بارش سے شہر کی شاہراہوں پر پانی جمع

لاہور: ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے افسران وملازمین کو فیلڈ میں رہنے اور ایمرجنسی سینٹرز و پمپنگ اسٹیشن فعال رکھنے کی ہدایت کی ہے

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی کے ایک گھر میں بارش کا پانی بیسمنٹ (تہہ خانے) میں بھرگیا جس میں ڈوب کر ماں بچہ جاں بحق ہو گئے۔ 30 سالہ ماں اپنے ایک سالہ بیٹے کو بچاتے ہوئے پانی میں ڈوب گئی
ایم ڈی واسا محمد تنویر نے افسران و عملے کے ہمراہ نشیبی علاقوں کا دورہ کیا جب کہ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے بھی متعلقہ محکموں کے افسران و ملازمین کو فوری نکاس اب کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
شدید بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔ گوالمنڈی میں پانی کی سطح 7.8 فٹ تک جاپہنچی ہے۔ فلڈ کنٹرول کے مطابق گوالمنڈی میں 8.30 فٹ پر پری الرٹ سائرن بجا دئیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید گوالمنڈی نالہ لئی پل پہنچ گے جہاں انہوں نے نالہ لئی میں پانی کی سطح کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا سمیت دیگر حکام نے شیخ رشید کو بارش سے متعلق بریفنگ دی۔
راولپنڈی اسلام آباد میں 150 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے، یہ لئی اب پہلے والی نہیں رہی، حالات بدل چکے ہیں، نالہ لئی میں صفائی ہونے کی وجہ سے طغیانی کی صورتحال نہیں ہے

یہ بھی پڑھیں

طیارے سے منسلک بورڈنگ برج خراب ہوگیا

طیارے سے منسلک بورڈنگ برج خراب ہوگیا

لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر طیارے سے منسلک بورڈنگ برج خراب ہوگیا، مسافروں کے سوار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے