وہ دن ضرور آئے گا جب دنیا پاکستانی پاسپورٹ کی عزت کرے گی

وہ دن ضرور آئے گا جب دنیا پاکستانی پاسپورٹ کی عزت کرے گی

اسلام آباد: ایئرپورٹ پر استقبالی ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کامیاب ترین دورے کے بعد وزیراعظم کی وطن واپسی پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ایئرپورٹ پر عمران خان کا استقبال کیا

جب تک لٹیروں کا احتساب نہیں کریں گے انہیں جیلوں میں نہیں ڈالیں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا، پاکستان کو علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان بنانا ہے، میں وعدہ کرتا ہوں قوم کو کبھی مایوس نہیں کروں‌ گا۔
ادارے ٹھیک کرنے ہیں، اسی قوم سے پیسہ اکٹھا کرکے اسپتال بنانے ہیں، پینے کاپانی دینا ہے، باہر جاکر کہا چوروں ڈاکوئوں کا پیسہ واپس کرو۔
عمران خان نے رات کے اس پہر ایئرپورٹ پر استقبال کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کسی دورے سے نہیں ورلڈکپ جیت کر آیا ہوں، اللہ نے 27رمضان کو پاکستان کا تحفہ دیا تھا، پاکستان اللہ کا خاص تحفہ ہے، جو آپ کا ملک ہے، اس عزم کو کبھی نہ بھولنا ہم نے عظیم قوم بننا ہے۔
پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، اقبال اور قائد نے جو خواب دیکھا پاکستان کو ویسا ملک بنانا ہے، کسی کے آگے کبھی جھکا نہ قوم کو جھکنے دوں گا، کوئی بھی قوم کبھی جھک کر عظیم بنی نہ ہاتھ پھیلا کر، میری جدوجہد ریاست مدینہ کے اصول پر پاکستان کو عظیم بنانے کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

اسلام آباد: چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے