ایران مذاکرات کے نام پر تسلیم نہیں ہو گا، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی

ایران مذاکرات کے نام پر تسلیم نہیں ہو گا، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران قانونی، منصفانہ اور عزت مندانہ مذاکرات کے لئے آمادہ ہے تاہم وہ مذاکرات کے نام پر ہرگز تسلیم نہیں ہو گا۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام تر بیرونی دباؤ کے باوجود اس کی کسی بھی طرح کی اکڑ کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ علیحدگی کے بعد مقابل فریق کو پورے ایک سال کی مہلت دی تاکہ وہ ایٹمی معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کرے تاہم اس وقت ایران کے تیل کے بائیکاٹ اور نئی صورت حال میں اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی معاہدے کے دائرے میں اپنے رضاکارانہ وعدوں سے دستبردار ہونے کا ٹھوس فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے میں باقی رہنے والے خاص طور سے یورپی فریقوں کو ساٹھ روز کی مہلت دیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ساٹھ روز میں بھی مقابل فریق نے اگر عملی طور پر اپنے وعدوں کو نہیں نبھایا تو یقینی طور پر ایران کی جانب سے تیسرا قدم بھی اٹھایا جائے گا۔

صدر مملکت نے خلیج فارس، بحیرہ عمان اور آبنائے ہرمز کی سلامتی کو ایران کے لئے خاص اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ ایران خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی سلامتی کے ساتھ ساتھ دنیا کی تمام آبی راہوں منجملہ باب المندب اور بحر ھند کی سلامتی کی کوشش کر رہا ہے۔

انھوں نے آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کی سلامتی کو ایران اور علاقے کے ملکوں سے مربوط قرار دیا۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی جانب سے برطانوی آئل ٹینکر کو روکا جانا ایک درست قدم تھا اور پوری دنیا کو چاہئے کہ خلیج فارس کی سلامتی کی فراہمی کی بنا پر ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدردانی کرے۔

صدر مملکت نے اسی طرح اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران کبھی کشیدگی اور جنگ کے درپے نہیں رہا، کہا کہ ایران کسی بھی ملک کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں بدامنی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور یہ کہ اس علاقے میں ایران کے تمام اقدامات مقابل فریق کی خلاف ورزیوں کے مطابق رہے ہیں۔

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 29 افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ میں پندرہ جون سے دکانیں کھل جائیں گی

لندن: برطانوی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا وزیراعظم بورس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے