بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 29 افراد ہلاک

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 29 افراد ہلاک

پٹنہ:

بھارتی ریاست بہار میں موسلا دھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 29 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں کھیتوں ، پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے 8 سے زائد واقعات میں مجموعی طور پر 29 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ چار دنوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات سے ضلع جموئی میں 8، اورنگ آباد میں 7، بانکا میں 5، بغلپور، نالنڈا اور ساسارام میں 2،2 اور منگر، اروال اور کاٹیہار میں ایک ایک افراد اپنی جان سے گئے۔ ریاست بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ریاست بہار کی حکومت کی جانب سے آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ فی کس امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے آسمانی بجلی سے محفوظ رہنے کے لیے معلومات پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کیے ہیں۔

واضح رہے کہ بہار میں مون سون بارشوں کے سلسلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے جس کے دوران صرف ایک ہفتے کے دوران 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں، زیادہ تر ہلاکتیں آسمانی بجلی گرنے کے باعث ہوئی ہیں۔

یورپی بحریہ فورس کے قیام کی تجویز پر ایران کی برطانیہ کو دھمکی

یہ بھی پڑھیں

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

واشنگٹن: ٹرمپ نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر سیاہ فاموں کی جانب سے احتجاج اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے