آج رات سے شدید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں آج رات سے شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ بدھ سے لے کر ہفتے تک جاری رہے گا۔ ہزارہ ڈویژن اور آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی بھی آسکتی ہے۔

راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ،فیصل آباد، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات، سبی، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور ڈویژن، گلگت بلتستان، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور اور مردان ڈویژن میں بھی تیز آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ادھر لاہور کی فضاؤں میں کالی گھٹاؤں کا راج برقرار ہے

یہ بھی پڑھیں

31 مئی کو لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ کیا جائے گا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے