سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

کراچی : عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں نے اڑان بھر لی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کے بعد 1426 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی جس کے مقامی صرافہ بازاروں پر بھی منفی اثرات نظر آئے۔

پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 جبکہ دس گرام کی قیمت میں 258 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین اضافے کے بعد فی تولہ 84 ہزار 250 اور دس گرام 72 ہزار 230 روپے کے ساتھ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1289 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات شروع

حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1289 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات شروع

کراچی: عرس کی تقریبات کا آغاز رات گئے سے شروع ہوئی، جب ان کے مزار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے