فلموں میں لڑکیاں شادی کی پیش کش کرتی ہیں حقیقت اس کے برعکس ہے

بولی وڈ کا کنورا ہیرو 53 سال کا ہوجانے کے باوجود تاحال غیر شادی شدہ ۔

فلمی کیریئر کے دوران ان کا نام متعدد اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا جاتا رہا اور وقتا بوقتا ان کی شادی کی خبریں بھی سامنے آتی رہیں۔

سلمان خان کے تعلقات کئی اداکاراؤں سے رہے، وہیں یہ خیال بھی کیا جا تا رہا کہ انہیں کئی اداکاراؤں نے شادی کی پیش کش بھی کی ہوگی۔

سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی 53 سالہ زندگی میں آج تک کسی لڑکی نے انہیں شادی کی پیش کش نہیں کی۔ خان نے بتایا کہ اگرچہ انہیں فلموں میں لڑکیاں شادی کی پیش کش کرتی ہیں، تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔

حقیقی زندگی میں آج تک انہیں کسی بھی لڑکی نے شادی کی پیش کش نہیں کی۔ اداکار نے وضاحت کی کہ کیوں کہ وہ لڑکیوں کے ساتھ کینڈل ڈنر پر نہیں جاتے، اس لیے لڑکیوں نے انہیں شادی کی پیش کش نہیں کی۔ کینڈل ڈنر پر نہ جانے کا سبب بتاتے ہوئے بتایا کہ چوں کہ کینڈل کی روشنی میں انہیں خاص نظر نہیں آتا، اس لیے وہ ڈنر پر نہیں جاتے، کیوں کہ انہیں خدشہ رہتا ہے کہ اگر وہ ایسی دعوت پر گئے تو انہیں نظر نہیں آئے گا کہ وہ کیا کھا رہے ہیں۔

پریانکا چوپڑا کی جانب سے فلم ’بھارت‘ میں کام نہ کرنے کے معاملے پر بات کی اور کہا کہ انہوں نے زندگی کی اہم ترین فلم میں کام کرنے سے زیادہ شادی کو اہمیت دی۔

سلمان خان نے پریانکا چوپڑا کی اداکارہ اور محنت کی تعریف کی، تاہم شکوہ کیا کہ انہوں نے ان کے ساتھ اس فلم میں کام کرنے سے انکار کیا

سلمان خان نے بھارت میں پریانکا چوپڑا کے بدلے کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے والے فیصلے کو درست قرار دیا اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ کترینہ کو اس فلم میں اداکاری کے باعث نیشنل ایوارڈ ملے گا۔

ماضی میں سلمان خان کے ایشوریا رائے سمیت سنگیتا بجلانی اور کئی دیگر اداکاراؤں سے تعلقات رہے۔

یہ بھی پڑھیں

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ کے وکیل نے بتایا کہ نوازاں الدین کو ای میل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے