نیب نے ایک بار پھر مریم نواز کو طلب کرلیا

لاہور: چوہدری شوگر ملز کیس میں شریف خاندان نیب ریڈار پر آگیا ہے۔

قومی احتساب بیورو نے مریم نواز کو ایک بار پھر طلب کرلیا، شوگر ملز کیس میں شریف خاندان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

نیب لاہور میں طلب کیے گئے تمام افراد چوہدری شوگر ملز میں کروڑوں روپے کے شیئر ہولڈرز ہیں، اس کیس میں ان کے بھتیجے عبدالعزیز کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے

نیب لاہور نے کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کے بچوں مریم نواز، حسن نواز، حسین نواز کو 31 جولائی کو طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انتظامیہ کی بغیر اجازت ریلی نکالنے پر لیگی قیادت کے خلاف چار مقدمات درج کیے گئے تھے، مقدمات میں مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر، رانا ثنا اللہ کی اہلیہ اور داماد کو نامزد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

چین کی جانب سے میڈیکل آلات، فیس ماسک اور حفاظتی کٹس آج لاہور پہنچیں گی

چین کی جانب سے میڈیکل آلات، فیس ماسک اور حفاظتی کٹس آج لاہور پہنچیں گی

لاہور: کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں چین کی جانب سے امدادی سامان آنے کا سلسلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے