پی پی کا سردار علی نواز مہر سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ

 گھوٹکی : الیکشن میں مخالف امیدوار کی حمایت کرنے پربلاول بھٹو زرداری نے ایم پی اے سردار علی نواز مہر سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے گھوٹکی ضمنی انتخابات کے بعد پارٹی کی مقامی سطح پر اہم فیصلے کیے ہیں

چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کو احکامات جاری کر دیے، ایم پی اے نے ضمنی الیکشن میں مخالف امیدوار کی حمایت کی تھی۔ صوبائی اسمبلی کے رکن سردار علی نواز مہر سے استعفیٰ لیا جائے گا۔

علی نواز خان نے سوشل میڈیا پر الاعلان اپنے دوستوں اور گھوٹکی کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے جنھوں نے پی پی کے مخالف آزاد امیدوار کو ووٹ دیا، ان کا کہنا تھا کہ ہار جیت مقدر سے ہوتی ہے۔

ڈسٹرکٹ کونسل گھوٹکی کے چیئرمین حاجی خان مہر سے بھی استعفیٰ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی سی چیئرمین نے بھی پیپلز پارٹی کے مخالفت امیدوار کو سپورٹ کیا تھا۔

سردار علی نواز خان عرف راجہ خان مہر پی ایس 21 گھوٹکی سے صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پٹرول نایاب ہوگیا

قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پٹرول نایاب ہوگیا

کراچی: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے