ملائیشیا کے سابق بادشاہ کی بیوی کو طلا ق دینے کی وجہ سامنے آگئی

کوالالمپور : سلطان محمد پنجم اور ان کی کم عمر بیوی روسی دوشیزہ کے درمیان طلاق کی وجہ ان کے ہاں پیدا ہونے والا نوزائدہ بچہ ہے۔

آسٹریلوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں برطانوی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ممکنہ طور پر سلطان محمد پنجم اور روسی دوشیزہ کے درمیان طلاق کی وجہ ان کے ہاں پیدا ہونے والا نوزائدہ بچہ ہے

معلوم ہوا ہے کہ دونوں میں ممکنہ طور پر بچے کی پیدائش کی وجہ سے ہی طلاق ہوئی، کیوں کہ سلطان محمد پنجم سمجھتے ہیں کہ ان کی اہلیہ کے ہاں پیدا ہونے والا بچہ ان کا نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملائیشین بادشاہ سلطان محمد پنجم نے اپنی اہلیہ کے ہاں بچے کے پہلے ہی ہفتے دعویٰ کیا کہ وہ اس بچے کے اصل والد نہیں ہیں، خود سے کم عمر اہلیہ کے ہاں پیدا ہونے والے بچے کو اپنا حقیقی بچہ تسلیم نہ کرنے کے باعث ہی دونوں میں اختلافات ہوئے اور نوبت طلاق تک آ پہنچی۔

سلطان محمد پنجم کے وکیل نے گفتگو کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا اخلاقی فرض ہے کہ ہم بادشاہ کی ذاتی زندگی سے متعلق چہ مگوئیوں اور باتوں سے گریز کریں اور ان کے نجی معاملات کا خیال رکھا جائے۔

دوسری جانب سلطان محمد پنجم کی روسی نژاد اہلیہ نے کہا کہ انہیں تاحال طلاق نہیں ہوئی اور نہ ہی انہیں طلاق کے دستاویزات ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جاپان نے عوام کو کرونا ویکسین مفت دینے کا اعلان کر دیا ہے

جاپان نے عوام کو کرونا ویکسین مفت دینے کا اعلان کر دیا ہے

ٹوکیو:جاپان نے امریکی کمپنی موڈرنا، آسٹرازینیکا اور فائزر سے ویکسینز کا معاہدہ کیا ہے۔ واضح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے