حمائمہ ملک نے اپنی ازدواجی زندگی کے چھپے رازوں کو بے نقاب کردیا

معروف پاکستانی اداکارہ ازدواجی زندگی میں‌ ہونے والے مظالم کے خلاف بول پڑیں

حمائمہ ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اوپر کیے جانے والے ظلم کی داستان بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کیے جانے والے مظالم آج بھی دن رات مجھے پریشان کرتے ہیں۔

آج میں شرمندگی محسوس کررہی ہوں کہ اپنی شادی کے تین برسوں تک ظلم برداشت کرتی رہی اور اپنے لیے کچھ نہ کرسکی۔

حمائمہ ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اوپر کیے جانے والے ظلم کی داستان بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کیے جانے والے مظالم آج بھی دن رات مجھے پریشان کرتے ہیں۔

حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی ہوئی تھی وہ صرف 19 برس کی تھیں اور اپنے اوپر کیے جانے والے مظالم بھی اہل خانہ سے شیئر نہیں کرسکی تھیں۔

حمائمہ نے کہا کہ جب وہ اپنی اور اپنے گھر والوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کررہی تھیں تو اس وقت بھی انہیں ایک بار نہیں بلکہ کئی بار دھمکایا گیا لیکن اب وہ بالکل خوفزدہ نہیں ہیں بلکہ اس بات پر پچھتا رہی ہیں کہ اب تک خاموش کیوں رہیں۔

حمائمہ ملک نے اداکار شمعون عباسی سے 2010 میں شادی کی تھی لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی

 

یہ بھی پڑھیں

فیشن میگزین ’ووگ‘ نے 85 سالہ تاریخ میں پہلی بار

فیشن میگزین ’ووگ‘ نے 85 سالہ تاریخ میں پہلی بار

فیشن میگزین ’ووگ‘ نے اپنے اکتوبر کے شمارے کے لیے فربہ اور سیاہ فام 32 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے