روسی باکسر میکسم داداشیف دماغ پر چوٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے

روسی باکسر میکسم داداشیف دماغ پر چوٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے

میری لینڈ: روسی باکسنگ فیڈریشن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ میکسم داداشیف سبریل میٹیاس کے ساتھ ایک مقابلے کے دوران زخمی ہونے کے باعث امریکا میں چل بسے‘

مقابلے کے بعد میکسم داداشیف ڈریسنگ روم تک چل کر بھی نہیں جاسکے تھے چنانچہ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے دماغ کے ورم سے دباؤ دور کرنے کے لیے فوری طور پر سرجری کی گئی۔
میک گریٹ کا کہنا تھا کہ مقابلے کے بعد وہ اپنے کھلاڑی کو یہ سمجھا ہی نہیں سکے کہ وہ رک جائیں بلکہ جب انہوں نے دیکھا کہ انہیں زیادہ سے زیادہ مکے لگ رہے ہیں تو اس کے بجائے انہیں تولیہ پھینکنا مناسب سمجھا۔
میکسم کو سہارے سے رنگ کے باہر لایا گیا اور ڈریسنگ روم تک پہنچنے سے پہلے ہیں انہوں نے قے کردی اور بے ہوش ہوگئے جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی باکسر کو طبی لحاظ سے کومہ میں رکھنا پڑا تھا تا کہ ان کے دماغ کی سوجن کم کی جاسکے۔
میکسم کا تعلق روس کے علاقے سینٹ پیٹرزبرگ سے تھا لیکن وہ کیلیفورنیا میں مقیم تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سابق کپتان ثناء میر نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سابق کپتان ثناء میر نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ثنا ء میر نے کہا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز اور گرین جرسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے