کے الیکٹرک نے جتنا کمانا تھا کما لیا

کے الیکٹرک نے جتنا کمانا تھا کما لیا

کراچی: کے الیکٹرک اور شہری حکومت کے درمیان بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے تنازع کی سماعت ہوئی میئر کراچی وسیم اختر، کے الیکٹرک حکام، سیکرٹری بلدیات اور دیگر افراد عدالت میں پیش

میئر کراچی وسیم اختر نے عدالت سے کہا کہ انہیں اختیارات حاصل نہیں۔ سیکرٹری بلدیات نے وسیم اختر کے شکوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ کام کریں تو ان سے زیادہ با اختیار ادارہ کوئی نہیں
سندھ حکومت نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے 34 کروڑ روپے واجبات کے سلسلے میں جاری کردیے ہیں۔
سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری کو کے ایم سی اور کے الیکٹرک کے درمیان مسئلے پر کل اجلاس بلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کا حتمی حل نکالا جائے۔
جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ ’کے الیکٹرک‘ کوئی فلاحی ادارہ نہیں، یہ پاکستانی نہیں ہیں، یہ تو یہاں کمانے آئے ہیں
کے الیکٹرک نے جتنا کمانا تھا کما لیا، یہ اب پورے کراچی والوں کی کھال تک اتار کر لے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ حادثہ ، لواحقین بغیر شناخت کے لاشیں لے گئے:ایدھی فاؤنڈیشن

کراچی: طیارہ حادثہ ،35لاشیں قابل شناخت اور30 ناقابل شناخت ہیں 94 لاشیں مکمل 3 باقیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے