ایک کلوگرام چائے کے پیکٹ قیمت 860 روپے کے بجائے 950 روپے

ایک کلوگرام چائے کے پیکٹ قیمت 860 روپے کے بجائے 950 روپے

کراچی: گزشتہ مالی سال کے دوران چائے کی درآمد مقدار کے اعتبار سے 23 فیصد بڑھ کر 2 لاکھ 23 ہزار 54 ٹن ہوگئی جبکہ مالیت کے لحاظ سے اس میں 4 فیصد کا اضافہ ہوا اور 57 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی

چائے کی درآمد پر مجموعی ٹیکسز اور ڈیوٹیز 44 فیصد ہوگئی ہے جس کے نیتجے میں چائے کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا۔
چائے درآمد کنندہ نے بتایا کہ ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت میں کمی نے بین الاقوامی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے اثر کو زائل کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی بڑی کمپنیاں چائے کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہیں کھلی چائے فروخت کرنے والے بھی اسی کو رجحان پر عمل کرتے ہیں جو بڑی کمپنیوں کے مقابلے معمولی کم ہوتے ہیں۔
ملک میں چائے کی کھپت مجموعی طور پر 2 لاکھ 55 ہزار سے 2 لاکھ 60 ہزار ٹن ہے، چنانچہ درآمد کرنے کے علاوہ چائے کی طلب مقامی مارکیٹ میں غیر قانونی ذرائع سے ملک میں لائی گئی چائے سے پوری ہوتی ہے۔
الاقوامی سطح پر چائے کی قیمتوں میں کمی اور سرحدوں پر سخت انتظامات کے باعث غیر قانونی راستوں سے چائے کی آمد میں کمی واقع ہوئی ہے۔
مثال کے طور پر ٹیٹرا ملک بنانے والی بڑی کمپنی نے دودھ کے پاؤ والے پیکٹ کی قیمت 30 روپے سے 35 روپے جبکہ ایک لیٹر پیکٹ کی قیمت 130 روپے سے بڑھا کر 135 روپے کردی۔
اسی طرح چائے میں استعمال ہونے والے ٹی وائٹنر کا 950 گرام کا پیکٹ 865 روپے کے بجائے 890 روپے کا فروخت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ حادثہ ، ایئرٹریفک کنٹرولر شامل تفتیش

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے، ڈیوٹی پر موجود …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے