وزیراعظم عمران خان امریکا دورے کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ

اسلام آباد: دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ورلڈ بینک کے صدر، آئی ایم ایف کے ایکٹینگ ایم ڈی، کانگریس اراکین سمیت اعلی شخصیات سے ملاقاتیں کیں

وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں صدرٹرمپ سے ون آن ون ملاقات کی ،جس میں پاک امریکا تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر مسئلہ پر ثالثی کی پیش کش بھی کی تھی۔
وائٹ ہاؤس میں عمران خان نے ٹرمپ کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ سے بھی ملاقات کی تھی، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر کانگریس نینسی پیلوسی سے بھی ملاقات کی۔
عمران خان نے دورۂ امریکا میں واشنگٹن میں کیپٹل ارینا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کیا تھا۔
وزیراعظم نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کیا اور امریکی ٹی وی کو انٹرویو بھی دیا جبکہ عمران خان نے دورہ امریکا کے دوران پاکستان ہاوس میں قیام کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے