پیپلز پارٹی کے سردار محمد بخش مہر89 ہزار 180 ووٹ لے کر جیت گئے

پیپلز پارٹی کے سردار محمد بخش مہر89 ہزار 180 ووٹ لے کر جیت گئے

گھوٹکی: این اے 205 گھوٹکی میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں تمام 290 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار محمد بخش مہر89 ہزار 180 ووٹ لے کر جیت گئے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نومنتخب ایم این اے محمد بخش مہر جیت کی مبارکباد دینے گھوٹکی پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا انتخابی نتیجہ تبدیلی والوں کے خلاف عوامی فیصلہ ہے
پیپلز پارٹی کی فتح کا واضح مطلب ہے نہ کھپے نہ کھپے نیا پاکستان نہ کھپے۔
این اے 205 میں ملنے والی کامیابی پیپلز پارٹی کی فتح کا نیا آغاز ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 گھوٹکی 2 کی نشست تحریک انصاف کے رکن اور وفاقی وزیر اینٹی نارکورٹکس سردار علی محمد مہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
اس نشست پر پیپلز پارٹی کے سردار محمد بخش مہر اور آزاد امیدوار سردار احمد علی کے درمیان تھا جو آپس میں ماموں بھانجہ بھی ہیں۔
آزاد امیدوار سردار احمد علی کو تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی حمایت حاصل تھی۔
قومی اسمبلی کے حلقہ 205 پر ضمنی انتخابات کے موقع پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں

دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنا اولین ترجیحات میں شامل

دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنا اولین ترجیحات میں شامل

کراچی: فنانشل کرائم سمٹ سے خطاب کے دوران رضا باقر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے