چھ سالہ چیچن بچے نے ایک ہی وقت میں دو عالمی ریکارڈز قایم

چھ سالہ چیچن بچے نے ایک ہی وقت میں دو عالمی ریکارڈز قایم

گروزنی: چھ سال کے چیچن بچےنے مسلسل 4,618 پریس اپس لگا کر دو عالمی ریکارڈ بنا لیے، رحیم کورائیف نے ریاستی ٹی وی پر دو عالمی ریکارڈز توڑنے کا مظاہرہ کر کے لوگوں کو حیران کیا

رحیم کورائیف نے پہلا ریکارڈ اس وقت توڑا جب اس نے دو گھنٹے میں 4,183 پریس اپس کیے، یہ کسی بھی چھ سالہ بچے کی طرف سے سب سے زیادہ پریس اپس تھے۔
چھ سالہ ایتھلیٹ نے دوسرا ریکارڈ اس وقت توڑا جب اس نے 4,618 پریس اپس لگا کر مسلسل زیادہ سے زیادہ پریس اپس لگانے کا کارنامہ انجام دیا۔
شایقین نے چھ سالہ رحیم کورائیف کو ’چیچن شوارزینگر‘ قرار دے دیا، جب اس نے دو گھنٹے مسلسل پریس اپس لگا کر ایک عالمی ریکارڈ توڑا تو لوگ سانسیں روک کر اسے دیکھ رہے تھے، لیکن وہ رکا نہیں اور جلد ہی دوسرا ریکارڈ بھی قایم کر لیا۔
رحیم کورائیف نے گزشتہ سال نومبر میں مسلسل 105 4 پریس اپس لگا کر ریکارڈ قایم کیا تھا جس پر چیچن رہنما نے اسے مرسیڈیز کار تحفے میں دی تھی۔
کورائیف کو رشین بک آف ریکارڈز کی جانب سے ٹرافی اور سرٹیفکیٹس دیے گئے

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا نے بھارت اور پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی سالانہ بنیاد پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے