احسان مانی آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے سربراہ مقرر

دبئی: چیئرمین پی سی بی احسان مانی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے سربراہ مقرر ہوگئے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا، کمیٹی آئی سی سی کے مالی اور کمرشل معاملات پر نظر رکھے گی۔

احسان مانی کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی میں اندرا نوئی بطور آزاد ڈائریکٹر شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ امیتابھ چوہدری، کرس نینزنی، عمران خواجہ، ایرل ایڈنگز اور کولن گریوز بھی کمیٹی میں شامل ہیں، اسی طرح ششانک منوہر اور مانو سواہتے بھی بطور سابق عہدے دار کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

جنرل کونسل پی سی بی سلمان نصیر آئی سی سی سیف گارڈنگ پینل کا حصہ بن گئے ہیں، پینل کا مقصد آئی سی سی کے قوانین اور اس سے جڑے تمام افراد کی حفاظت کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا نے بھارت اور پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی سالانہ بنیاد پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے