بغیر اجازت ریلی نکالنے پر لیگی قیادت کے خلاف مقدمات درج

فیصل آباد : مریم نواز سمیت لیگی قیادت کے خلاف مقدمات ، مقدمات میں کیپٹن (ر) صفدر، رانا ثنا اللہ کی اہلیہ اور داماد نامزد ہے۔

بغیراجازت ریلی نکالنے پر مریم نواز سمیت لیگی قیادت کے خلاف 4مقدمات درج کرلئے گئے ، 4 تھانوں میں درج مقدمات میں5 ہزار سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمات تھانہ نشاط آباد، سرگودھاروڈ، فیکٹری ایریا اور سمن آباد میں درج کیےگئے، مقدمات میں 14 مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں، جن میں حکومت مخالف تقریر، حکومت کے خلاف اکسانے اور لاؤڈاسپیکر کے استعمال کی دفعات شامل ہیں

پولیس کا کہنا ہے کہ سابق گورنرسندھ محمد زبیر، مصدق ملک ، جاوید لطیف، عائشہ رجب، عظمیٰ بخاری بھی ملزمان میں شامل ہیں جبکہ طلال چوہدری، سٹی صدر ن لیگ شیخ اعجاز اور سابق میئررزاق ملک کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چین کی جانب سے میڈیکل آلات، فیس ماسک اور حفاظتی کٹس آج لاہور پہنچیں گی

چین کی جانب سے میڈیکل آلات، فیس ماسک اور حفاظتی کٹس آج لاہور پہنچیں گی

لاہور: کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں چین کی جانب سے امدادی سامان آنے کا سلسلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے