مئی، جون کی فیس نہ بھرنے پر بچوں کو اسکول سے نکال دیا

کراچی: نجی اسکول انتظامیہ نے پرائمری کے تین بچوں کو 2 ماہ کی فیس جمع نہ کروانے پر اسکول سے نکال دیا۔

بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ مئی اور جون کی فیس تاخیر سے جمع کرانے پر پی آئی بی کالونی میں قائم نجی اسکول انتظامیہ کے میرے بچوں کو اسکول سے نکال دیا۔

والد کے مطابق دو ماہ کی فیس تاخیر سے جمع کرائی تھی جس پر اسکول سے نکالا گیا ہے، میرے بچوں کا مستقبل خراب ہوجائے گا اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

بچوں نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا، بچوں نے ہاتھ میں بینر اٹھا رکھے تھے جس میں ’ہمارا مستقبل؟ مئی، جون کی فیس نہ بھرنے پر اسکول سے نکال دیا گیا‘ کے الفاظ درج تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں

طیارہ حادثہ ، ایئرٹریفک کنٹرولر شامل تفتیش

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے، ڈیوٹی پر موجود …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے