سابق وزیر خارجہ بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب

لندن: بورس جانسن نے 92 ہزار سے زائد ووٹ لیکر اپنے مد مقابل جیرمی ہنٹ کو شکست دی

سابق وزیر خارجہ بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ بورس جانسن نے 92 ہزار سے زائد ووٹ لیکر اپنے مد مقابل جیرمی ہنٹ کو شکست دے دی، جیرمی ہنٹ کو 47 ہزار ووٹ پڑے۔ بورس جانسن ں کل سے اپنا عہدہ سنبھال لیں گے

برطانوی وزیراعظم کے انتخاب کے لیے 10 امیدوار میدان میں موجود تھے تاہم مختلف مراحل میں ہونے والے اس انتخاب کے آخر تک پہنچتے پہنچتے صرف 2 امیدوار جیرمی ہنٹ اور بورس جانسن میدان میں رہے گئے۔ یوں یہ مقابلہ موجودہ اور سابق وزرائے خارجہ کے درمیان ہوا۔

بورس جانسن 2016 سے 2018 کے درمیان بطور وزیر خارجہ خدمات انجام دیتے آئے ہیں تاہم وزیراعظم تھریسامے کی ’بریگزٹ ڈیل‘ سے اختلافات کے باعث مستعفی ہوگئے تھے جب کہ وہ 2008 سے 2016 تک لندن کے میئر بھی رہے۔

یہ بھی پڑھیں

جاپان نے عوام کو کرونا ویکسین مفت دینے کا اعلان کر دیا ہے

جاپان نے عوام کو کرونا ویکسین مفت دینے کا اعلان کر دیا ہے

ٹوکیو:جاپان نے امریکی کمپنی موڈرنا، آسٹرازینیکا اور فائزر سے ویکسینز کا معاہدہ کیا ہے۔ واضح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے