ماہرہ نے رقص میں بالی ووڈ اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی: سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کا اور مادھوری کا کوئی مقابلہ نہیں۔

ماہرہ نے اتنی خوبصورتی سے رقص کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ماہرہ خان فلم سپر اسٹار کے گانے’نوری‘پر بہترین رقص کرکے ہر جانب سے داد وصول کررہی ہیں۔ اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک 4 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔  پورے گانے میں دیکھنے لائق ان کا ڈانس ہے۔

ہر طرف ماہرہ کے ڈانس کے چرچے ہیں یہاں تک کہ ان کا موازنہ بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ سے کیاجارہا ہے۔
ٹوئٹر پر حسن چوہدری نامی صارف نے ماہرہ خان کے رقص کی تعریف کرتے ہوئے کہا مادھوری کون ہیں؟

ماہرہ خان اس گانے میں غیر معمولی نظر آئی ہیں۔ اس ٹوئٹ کے جواب میں ماہرہ خان نے لکھا دیوی جی (مادھوری ڈکشٹ) کا ان سے کوئی مقابلہ نہیں لیکن پھر بھی آپ کا شکریہ۔

یہ بھی پڑھیں

معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی مختصر فلم ریلیز

کراچی : طیارہ حادثے کا شکار ماڈل زارا عابد کی زندگی کی پہلی اور آخری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے