بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران مزید 19 فلسطینیوں کو حراست میں

بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران مزید 19 فلسطینیوں کو حراست میں

غزہ: سرائیلی فوج نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے گرفتار ہونے والوں میں بعض پر یہودی آبادکاروں پرحملوں اور مزاحمتی کارروائیوں کا الزام عاید کردیا

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے تلاشی کی آڑ میں فلسطینیوں کے گھروں میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھروں میں گھس کر لوٹ مار، توڑپھوڑ اور خواتین اور بچوں کو زدوب کوب کیا۔
شمالی القدس میں الجلزون پناہ گزین کیمپ میں گھس کردو فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ مغربی رام اللہ میں دیر ابومشعل کے مقام سے دو اور غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں العین کیمپ سے ایک جبکہ جنوبی جنین میں قباطیہ کے مقام سے دو فلسطینیوںکو گرفتار کیا گیا۔
سوموار کو اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں جیوس کے مقام پر تلاشی کے دوران 75 سالہ فلسطینی محمد طاھر جبر کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں

جرمن چانسلر انجیلا مرکل رواں برس دنیا کی سب سے بااثر خاتون قرار پائی

جرمن چانسلر انجیلا مرکل رواں برس دنیا کی سب سے بااثر خاتون قرار پائی

نیویارک: متعدد شعبوں کی فہرست مرتب کرنے والے ادارے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے