لیجنڈ اداکار اسماعیل چنگیزی گزشتہ ہفتے کراچی میں انتقال کرگئے

لیجنڈ اداکار اسماعیل چنگیزی گزشتہ ہفتے کراچی میں انتقال کرگئے

کراچی: ٹیلی ویژن کے لیجنڈ اداکار اسماعیل چنگیزی گزشتہ ہفتے دار فانی سے کوچ کرگئے، ان کے صاحب زادے نے احسن چنگیزی نے تعزیتی خط لکھ کر بتایا کہ ان کے والد کے 100 سے زائد ڈراموں میں اداکاری کی لیکن معروف اداکاروں نے تعزیت کا ایک لفظ بھی ادا کرنا گوارہ نہ کیا

افسوس ہوتا ہے کہ والد صاحب نے پوری زندگی ان لوگوں کے ساتھ کام کیا اور انہوں نے پوچھا تک نہیں، ایک چھوٹی سے خبر تک چلانے کی کوشش نہیں کی الحمد اللہ، اللہ رب العزت کے کرم سے ہماری پوری کمیونٹی ہمارے ساتھ تھی۔
احسن چنگیزی کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے اداکاروں کے چھوٹے چھوٹے دل منظرعام پر آگئے جو فقط نمائشی ہمدردی میں اپنے آپ کو فرشتہ بنا دیتے ہیں اگر کسی کو میری بات بری لگی ہو تو بہت بہت معذرت تکلیف ہوئی ت سوچا دل کی بات بتا دوں۔
اللہ تعالیٰ میرے پیارے والد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے تمام گناہ کبیرہ و صغیرہ کو معاف فرمائے۔
لاہور میں 1954 کو پیدا ہونے والے اسماعیل چنگیزی نے لاہور سے کراچی میں رہائش اختیار کی اور متعدد ڈراموں میں منفی کردار ادا کیے۔
ان کے مشہور ڈراموں میں جنگلوس، مندی، گاڈ فادر، ان کہی، زیرو پوائنٹ، ففٹی ففٹی ودیگر ڈراموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی مختصر فلم ریلیز

کراچی : طیارہ حادثے کا شکار ماڈل زارا عابد کی زندگی کی پہلی اور آخری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے