طوفان اور موسلا دھار بارشوں سے 8 افراد ہلاک اور 4 شہری لاپتا ہوگئے

طوفان اور موسلا دھار بارشوں سے 8 افراد ہلاک اور 4 شہری لاپتا ہوگئے

کولمبو: سری لنکا میں طوفان اور موسلا دھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ تاحال 4 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری

سری لنکن ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ ملک کے وسطی علاقے میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے چلنے والی ہواؤں سے مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت اور ہورڈنگز سڑکوں پر گرگئے جس سے ٹریفک کی آمدورفت رک گئی۔
محکمہ موسمیات نے مچھلیوں کے شکار کے لیے سمندر میں گئی کشتیوں کو واپس بلالیا جب کہ عوام کو کسی ممکنہ حادثے سے محفوظ رہنے کے لیے ساحل سمندر کا رخ کرنے سے منع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایران اور یورپ کے درمیان مذاکرات کا اب تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے، ترجمان وزارت خارجہ

ترجمان وزارت خارجہ نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں یورپی ملکوں کے ساتھ اسلامی جمہوریہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے