تینوں نشستوں میں بڑی اچھی اور کھل کر بات چیت ہوئی

تینوں نشستوں میں بڑی اچھی اور کھل کر بات چیت ہوئی

واشنگٹن: شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تینوں نشستوں میں بڑی اچھی اور کھل کر بات چیت ہوئی، تیسری نشست میں سربراہان کے ساتھ وفود بھی موجود تھے، پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا گیا

وزیرخارجہ نے کہا کہ فاٹا الیکشن کے ساتھ دنیا کو بہت بڑا سگنل دیا گیا، جو علاقہ غیر تھا وہاں انتخابات کروائے گئے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فاٹا انتخابات کو کامیابی قرار دیا ہے۔
امریکی صدر نے پاکستان کو عظیم ملک اور وہاں کے لوگوں کو عظیم قرار دیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا وزیراعظم اچھے آدمی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ماضی سے ہٹ کر پاکستان سے نیا رشتہ استوارکرنا اور مستقبل میں پاکستان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا گیا، وزیراعظم نے ہمیشہ افغان مسئلے کے فوجی حل کی مخالفت کی، آج ملاقات میں وزیراعظم کے مؤقف کی تائید کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت کے درمیان امن دونوں ممالک کےعوام کی خواہش ہے، اس معاملے میں بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترنول میں چورنگی نمبر 26 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

ترنول میں چورنگی نمبر 26 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

اسلام آباد: جاں بحق اہلکاروں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محسن ظفر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے