فائنل میں اوور تھرو پر6 رنز دینا غلطی تھی

لندن: ورلڈ کپ 2019 میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے امپائر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔

دھرما سینا نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ فائنل میں اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔

دھرما سینا نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر6 رنز دینا غلطی تھی لیکن میدان میں ری پلے کی سہولت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لیے ٹی وی پر ری پلے دیکھ کر بات کرنا بہت آسان ہے لیکن میدان میں ری پلے کی سہولت نہیں ہوتی، آئی سی سی نے میرے فیصلے کی تعریف کی ہے۔

یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آخری اوور میں مارٹن گپٹل نے کیپر کی جانب گیند پھینکی جو بین اسٹوکس سے ٹکرانے کے بعد باؤنڈری پار کر گئی تھی جس سے اوور تھرو کے 4 اضافی رنز انگلینڈ کے کھاتے میں آئے۔

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ گزشتہ رات انتقال کرگئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے