کرپشن مسئلے کی جڑ ہے اس کا ہرصورت خاتمہ کیا جائے گا

کرپشن مسئلے کی جڑ ہے اس کا ہرصورت خاتمہ کیا جائے گا

کراچی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہرپاکستانی کے لیے قابل فخر ہے کہ ایک دیانت دارشخص ملک کی قیادت کررہا ہے

عمران اسماعیل نے کہا کہ واشنگٹن میں عظیم رہنما کے لیے شاندار استقبال ہوا، پاکستان کے لیےاہم وقت ہے نیا پاکستان بن رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے پاکستان کا حصہ ہونے پرفخر ہے، پاکستان زندہ باد۔
واشنگٹن ڈی سی کے اسٹیڈیم کیپٹل ون ارینا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بدلنے کا وقت آگیا ہے، انشااللہ بہت پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا، کرپشن مسئلے کی جڑ ہے اس کا ہرصورت خاتمہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میرٹ کا سسٹم لے کر آنا ہے، مجھے این آر او کے لیے باہر سے سفارشیں کروائی گئیں، کچھ بھی ہوجائے کسی کو این آر او نہیں دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

کلچر ڈے کے موقع پر گاڑی میں سوار نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس کے سامنے کھلے عام ہوائی فائرنگ

کلچر ڈے کے موقع پر گاڑی میں سوار نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس کے سامنے کھلے عام ہوائی فائرنگ

کراچی: ساحل انویسٹی گیشن انچارج میر محمد لاشاری نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے