پاک ایران بارڈر پر مسلح افراد کی فائرنگ، پاسداران انقلاب کے دو اہلکار ہلاک

پاک ایران بارڈر پر مسلح افراد کی فائرنگ، پاسداران انقلاب کے دو اہلکار ہلاک

تہران:

ایران میں پاکستان کی سرحد کے نزدیک مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پاسداران انقلاب کے 2 محافظوں کو قتل کردیا جب کہ 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

ایرانی سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق پاکستانی بارڈر کے نزدیک ایرانی علاقے میں مسلح افراد نے پٹرولنگ پر مامور پاسداران انقلاب کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

سرکاری ٹیلی وژن کا مزید کہنا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔ ایرانی صوبے بلوچستان اور سیستان میں ’ڈرگ مافیا‘ اور محافظوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ گزشتہ 2 برس سے جاری ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس فروری میں بھی پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی پر القاعدہ نے خود کش حملہ کیا تھا جس میں پاسداران انقلاب کے 27 محافظ ہلاک ہوگئے تھے۔

الہان عمر نے امریکہ سعودی تعاون کو غیر اخلاقی قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ میں پندرہ جون سے دکانیں کھل جائیں گی

لندن: برطانوی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا وزیراعظم بورس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے