شاہد کپور نے معاوضہ دگنا کردیا

بولی وڈ : فلم ’کبیر سنگھ‘کی کامیابی کے بعد شاہد کپور نے اپنا معاوضہ دگنا کردیا ہے۔

فلم نے باکس آفس پر ریکارڈ 250 کروڑ سے زائد کی کمائی کی۔فلم میں شاہد کپور نے ہیرو کا کردار ادا کیا جب کہ کیارا ایڈوانی نے ان کی ہیروئن کا کردار نبھایا۔

اگرچہ فلم میں ہیروئن بھی ہیرو کو تھپڑ مارتی ہیں، تاہم لوگوں کی جانب سے خاتون کو تھپڑ مارنے کا سین دکھانے پر فلم کی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

تنقید کے باوجود فلم نے شاندار کمائی کی اور یہ فلم شاہد کپور کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔ فلم کی شاندار کامیابی کے ساتھ ہی شاہد کپور نے بھی اپنے معاوضے میں دگنا اضافہ کردیا

اطلاعات ہیں کہ اب شاہد کپور ایک فلم کا معاوضہ کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے مجموعی معاوضے سے بھی زیادہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اداکاری کے باوجود شادی کے لیے سسرال کی شرط پرنوکری کرنی پڑی، نعمان اعجاز

اداکاری کے باوجود شادی کے لیے سسرال کی شرط پرنوکری کرنی پڑی، نعمان اعجاز

کراچی:  مایہ نازاداکارنعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ اداکاری کے باوجود شادی کے لیے سسرال کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے