انتخابات کا مرحلہ ہوتے ہی فاٹا آئینی فریم ورک میں شامل ہوجائے گا

انتخابات کا مرحلہ ہوتے ہی فاٹا آئینی فریم ورک میں شامل ہوجائے گا

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے غیور عوام کو مبارک، انتخابات کا مرحلہ ہوتے ہی فاٹا آئینی فریم ورک میں شامل ہوجائے گا

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی دلچسپی سے یہ کامیابی ممکن ہوئی۔
صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کیے گئے قبائلی علاقوں میں پہلے تاریخ ساز انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، عوام پہلی بار ووٹ کا حق استعمال کر رہے ہیں۔
28 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، 2 خواتین سمیت 285 امیدوار میدان سیاست میں‌ مدمقابل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے