شدید گرمی کی لہر امریکا کے بیشتر حصے کو متاثر کرے گی

شدید گرمی کی لہر امریکا کے بیشتر حصے کو متاثر کرے گی

امریکا : موسمیات کے ماہرین کے مطابق نیویارک، واشنگٹن، بوسٹن اور وسط مغربی خطے میں ہیٹ ویو کے باعث 20 کروڑ لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جب کہ بعض مقامات پر پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے بھی بڑھنے کا امکان ہے

ماہرین کا کہناہےکہ گرمی کی شدید لہر کی وجہ حالیہ برسوں میں ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیاں ہیں جس کی وجہ سے رواں برس ماہِ جون گرم ترین مہینہ ریکارڈ کیا گیا۔
رواں ماہ کے آغاز پر امریکی ریاست الاسکا اور قطب شمالی کے کچھ حصوں میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی۔
امریکی محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ مشرقی ساحل کے بیشتر علاقوں میں پارہ مزید بڑھ رہا ہے جس کے باعث شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیویارک کے میئر نے شہر میں شدید گرمی کے باعث مقامی ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
اس کے علاوہ نیویارک کے میئر نے شہر میں 500 کولنگ سینٹرز کھولنے کا بھی اعلان کیا۔
کینیڈا کے بھی بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
ٹورنٹو میں جمعہ اور ہفتے کو درجہ حرارت 40 ڈگری تک محسوس کیا جاسکتا ہے جب کہ گرج چمک کے ساتھ طوفان کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت: خاتون ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

نئی دہلی: بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں خاتون ڈاکٹر  سے اجتماعی زیادتی کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے